ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک پیغام میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر امریکی کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے جنیوا معاہدہ خطرے میں پڑ جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت گروپ 1+5 کے اراکان موجودہ پابندیوں کو ختم کررہے ہیں اور اس صورت میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے جنیوا معاہدے خطرے میں پڑ سکتا ہے۔جان کیری نے کہا کہ اب ابتدائی نتائج کے بعد آخری نتائج حاصل کرنے کا وقت ہے تاکہ ایران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہر قسم کی تشویش ختم ہوجائے۔ جان کیری نے کہا کہ دنیا مطمئن ہو جائے گی کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پُرامن ہے اور اس سے سب کو فائدہ پہنچے گا۔جان کیری کے علاوہ وائٹ ہاؤس نے بھی ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر امریکی کانگریس کو خبردار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484180
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک پیغام میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر امریکی کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے جنیوا معاہدہ خطرے میں پڑ جائے گا۔